تحریک انصاف احتجاج روکنے نہ جانیوالے 15 اہلکار ملازمت برخاست
لودھراں/محمد اعجاز انصاری
اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے احتجاج کو روکنے کیلئے ڈیوٹی پر مبینہ نہ جانیوالے 15 پولیس اہلکار ملازمت سے برخاست کر دیئے گئے۔
مزید 20 اہلکار آج فارغ کئے جانے کا امکان ہے اس فیصلے بارے ابتدائ اطلاعات ہیں کہ ڈی پی او کامران ممتاز نے اتنا بڑا اور سخت ایکشن فورس کی بدنظمی پر لیا ہے ۔تاہم ملازمین کی جانب سے یہ کہا جارہا ہے کہ ڈی پی او کامران ممتاز نے یہ سراسر ظلم کیا ہے اور آدھے سے زیادہ اہلکاروں کو بلاوجہ بنا کسی جرم اور سماعت کے ملازمت سے نکال کر معاشی قتل کیا گیا ۔جو اصل ذمہ داران تھے اور ہیں انہیں ڈی پی او آفس کی مخصوص لابی نہ صرف بچا گئ ہے بلکہ ان کو گرم ہوا تک نہیں لگنے دی گئ ۔یہ بھی بتایا جارہا ہے کہ 7 اکتوبر کو اسلام آباد سے واپسی پر ڈی پی او نے جو ایکشن شروع کیا اس میں پہلا حکم لائن آفیسر سب انسپکٹر خورشید احمد اور او ایس آئ اصغر شہزاد کی معطلی تھی مگر تازہ اطلاعات کے مطابق انہیں زبانی احکامات کے بعد واپس بحال کردیا گیا اور وہ بدستور اپنی سیٹوں پر کام کررہے ہیں