کرائمز

مضر صحت بڑا گوشت ناغہ کے دن فروخت کیے جانے کا انکشاف

راہوالی (کرائمز پوائنٹ ڈاٹ کام ) راہوالی گردونواح میں مصنوعی دودھ ، مردہ مرغیوں ، فریز کیا ہوا مضر صحت بڑا گوشت ناغہ کے دن فروخت کیے جانے کا انکشاف۔، معلوم ہوا ہے کہ پولٹری فارمز سے مری ہوئی مرغیوں کو اونے پونے داموں خرید کر کئی ہوٹلز مالکان اور کئی چکن فروشوں کو فروخت کیا جارہا ہے ،منافع خور گاڑیاں، بدل بدل کر صبح ہونے سے قبل ہوٹلز مالکان کے بتائے ہوئے ٹھکانوں پر مردہ مرغی کا گوشت جسے ٹھنڈی مرغی کا نام دیا جاتا ہے پہنچا کر چلے جاتے ہیں جبکہ کئی چکن فروش د کانداروں نے بھی ان سے مال خرید کرفروخت کرنا شروع کررکھا ہے ارد گرد کے دیہات سے تعلق رکھنے والے کئی دودھ فروشوں نے آبادی سے دور اپنے ڈیروں پر مصنوعی دودھ بنانے کا دھندا شروع کرکے تیار شدہ مصنوعی دودھ مخصوص دوکانوں پر فروخت کرکے چلے جاتے ہیں۔ریلوے روڈ پر بڑا گوشت فروخت کرنے والے کئی قصاب فریز کیا ہوا مضر صحت گوشت ناغہ کے دنوں منگل اور بدھ کو فروخت کرتے نظر آتے ہیں۔ گزشتہ روز کینٹ بورڈ کے سینٹری عملہ کی نگرانی میں مکرم قصاب کو منع کرنے کے باوجود فریز کیا جانے والا گوشت فروخت کرنے پر جرمانہ بھی کیا گیا اور د کان میں پڑا ہوا سارا گوشت بھی تلف کردیا گیا لیکن اس کے باوجود انسانی صحت کے یہ دشمن اپنا دھندا کرتے نظر آتے ہیں ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button