مریض و لواحقین انسولین کے حصول کے لئے دھکے کھانے پر مجبور
گوجرانوالہ (کرائمز پوائنٹ ڈاٹ کام )میڈیکل کالج ٹیچنگ ہسپتال گوجرانوالہ میں شوگر کے مریض و لواحقین انسولین کے حصول کے لئے دھکے کھانے پر مجبور۔، سرکاری ہسپتالوں میں بھی انسولین ختم ہونے کی نوید او پی ڈی فارمیسی کے عملہ کی طرف سے سنائی جا رہی ہے ، مریضوں ریاض احمد، مشتاق، فاروق، سجاد احمد، سکینہ خانم، نسیم بی بی، اسمہ بی بی، سمیت دیگر مریض و لواحقین نے ہسپتال انتظامیہ اور کمرہ نمبر 202 کے انچارج کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے بتایا کہ پہلے ہسپتال سے باقاعدہ ہر ماہ مفت انسولین مل جایا کرتی تھی اب انسولین ملنا بند ہو گئی، مریض و لواحقین اگر کسی طرح ڈاکٹر سے انسولین کی پرچی بنوا بھی لیں تو ان کو دیکھتے ہی کمرہ نمبر 202 کے انچارج مریض و لواحقین کے ساتھ بدتمیزی اور بدزبانی کر کے انہیں خوار کرتے ہوئے واپس بھیج دیتے ہیں، جب کہ خواتین مریضوں نے بتایا کہ انسولین کیلئے دھکے کھا رہی ہیں، ہم شوگر کے مریض انسولین نہ ملنے کے سبب دیگر بیماریوں میں بھی مبتلا ہوئے جا رہے ہیں، لیکن کسی کو کوئی فکر نہیں ہے ، وزیر اعلیٰ پنجاب نوٹس لیں۔