کرائمز
چھ بچوں کی ماں کوقتل کرنے والے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج
حافظ آباد(کرائمز پوائنٹ ڈاٹ کام )حافظ آباد میں چھ بچوں کی ماں کو فائرنگ کرکے قتل کرنے کے الزام میں سٹی پولیس نے۔ چار ملزمان محمد ارسلان ، ولید وغیرہ کے خلاف مقدمہ درج کرکے دوکو گرفتارکرلیا ہے ۔ایف آئی آر کے مطابق ملزمان نے مقتولہ اور اسکے بچیوں سے چھیڑ چھاڑ کرتے ہوئے آوازے کسے تھے جس پر تلخ کلامی ہوئی اور ملزمان نے فائرنگ کرکے نازیہ بی بی کو قتل کردیا۔دوسری جانب تحریک لبیک کے راہنماؤں نے مطالبہ کیا ہے کہ مذکورہ قتل میں ملوث دیگر ملزمان کی بھی فوری گرفتاری عمل میں لائی جائے ۔