کرائمز

وقف کردہ اراضی میں پولیس چوکی تعمیر نہ ہو سکی ، ڈاکو راج قائم

کامونکے (کرائمز پوائنٹ ڈاٹ کام )وقف کردہ اراضی میں پولیس چوکی تعمیر نہ ہونے کے باعث علاقہ ڈاکوؤں کی آماجگاہ بن گیا۔بتایا گیاہے کہ نواحی گاؤں منڈیالہ پونائچ ،چھجوکی کے درمیان میں چند سال قبل صدرپولیس نے بڑھتی ہوئی ڈکیتی کی و ارداتوں پر قابو پانے کیلئے عارضی طور پولیس چوکی قائم کی جس سے منڈیالہ پونائچ،چھجوکی، شیرگڑھ،حیاتیاں،منج پور، ڈھولن شمیر، ٹبہ محمد نگر، گھنیاں،کوٹلی دلباغ رائے ،ننگل دونا سنگھ وغیرہ کے باسیوں نے وارداتوں میں نمایاں کمی ہونے کے باعث سکھ کا سانس لیا، تاہم بعدازاں پولیس چوکی ختم ہونے پر علاقہ بھر میں وارداتوں کا تسلسل بڑھ گیا، منڈیالہ پونائچ کے نمبردار رانا گل نواز خاں نے پولیس چوکی کے مستقل قیام کیلئے اراضی وقف کردی،جس کا باقاعدہ افتتاح کرتے ہوئے اعلیٰ پولیس افسروں نے وقف کردہ اراضی پر جلد تعمیر کا اعلان کیا تاہم منصوبہ عدم دلچسپی کے باعث تاحال التواء کا شکار ہے ،اوراس صورت حال میں علاقہ میں جرائم پیشہ افراد کی سرگرمیاں بڑھنے سے نواحی دیہاتوں میں سفر کرنے والے لوگ سرشام ڈاکوؤں کے ہاتھوں لٹ رہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button