کرائمز

ورچوئل ویمن پولیس سٹیشن نے ملزم کو فوری گرفتار کروا دیا

لاہور (کرائمز پوائنٹ ڈاٹ کام )ورچوئل ویمن پولیس سٹیشن نے ملزم کو فوری گرفتار کروا دیا، خاتون دفترسےچھٹی کےبعدبادامی باغ بس سٹینڈسےشاہدرہ چنگچی رکشہ میں گھرواپس جا رہی تھی۔متاثرہ خاتون نے بیان دیا کہ موٹر سائیکل سوار شخص نے میرا پیچھا کرنا شروع کر دیا، ملزم نازیبا الفاظ استعمال کر رہا تھا، مسلسل تعاقب اور ہراساں کر رہا تھا، خاتون نے ملزم کو روکنے کی کوشش کی، مگر وہ باز نہ آیا۔بازنہ آنےپرخاتون نے 15 پر کال کر کے ورچوئل ویمن پولیس سٹیشن سے مدد طلب کی،ورچوئل ویمن پولیس سٹیشن نے فوری طور پر پولیس کو جائے وقوعہ پر روانہ کیا۔پولیس نےبروقت کارروائی کرتےہوئےخاتون کی نشاندہی پرملزم کوگرفتارکرکےمقدمہ درج کر لیا،ترجمان پولیس کا کہنا تھا کہ خواتین کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں 15 کال یا ویمن سیفٹی ایپ کا استعمال کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button