کرائمز

سوشل سیکیورٹی ہسپتال مانگا رائیونڈ روڈ میں سہولیات کا فقدان

ڈاکٹر نا ادویات مزدور مریض مہنگے ہسپتالوں سے علاج کروانے پر مجبور
مانگا منڈی ( نامہ نگار ) حکومت پنجاب کی طرف سے لیبر کے علاج معالجہ کیلئے بنائے گئے مانگا رائیونڈ روڈ پر واقع سوشل سیکیورٹی ہسپتال میں سہولیات نا ہونے کے برابر ہیں مریضوں نے دہائی دیتے ہوئے بتایا کہ آؤٹ ڈور میں ڈاکٹرز اور سٹاف مریضوں کیساتھ ناروا سلوک کرتا ہے ڈاکٹرز اور سٹاف مریضوں کے علاج کی بجائے گپ شپ اور موبائل فون میں مشغول رہتے ہیں حکومت کی طرف سے ملنے والی ادویات مریضوں کو مفت نہیں مل رہیں لیبر طبقہ کو باہر سے ادویات خریدنا پڑتی ہیں خاص طور پہ سٹاف روبینہ نے مریضوں اور ان کے لواحقین کیساتھ بدتمیزی کرنا معمول بنا رکھا ہے دو بجے کے بعد ہسپتال سنسان ہو جاتا ہے ایمرجنسی وارڈ میں علاج کی سہولت موجود نہیں ایمبولینس سروس بھی گاڑیاں خراب ہونے کے بہانے بند ہے لوگ اپنی مدد آپ کے تحت پیسے دے کر پرائیوٹ گاڑیاں استعمال کرنے پہ مجبور ہیں ہسپتال میں گندگی کے ڈھیر ہونے کیوجہ سے ماحول بھی بدبو دار ہو چکا ہے صفائی کے انتظامات بھی انتہائی ناقص ہیں فیکٹری ایریا کی لیبر یونین کے نمائندگان نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز اور صوبائی وزیر لیبر فیصل ایوب کھوکھر سے مطالبہ کیا ہے کہ ہسپتال میں قابل انتظامیہ تعینات کرکے مزدوروں اور عوام کی مشکلات کا حل نکالا جائے تا کہ غریب مزدور مریضوں کو مفت سہولیات فراہم کی جا سکیں ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button