لاہور :جرائم پیشہ افراد کسی رعائیت کے مستحق نہیں : آصف فرید
لاہور (محبوب مغل )ایس ایچ او ملت پارک لاہور، آصف فرید نے کہا ہے کہ جرائم پیشہ افراد کا قلع قمع کرنا ان کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے حالیہ ایک بیان میں واضح کیا کہ پولیس عوام کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔ انہوں نے جرائم کے خاتمے اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے خصوصی اقدامات کا اعلان کیا، جس میں جرائم پیشہ گروہوں کے خلاف سخت کارروائی شامل ہے۔آصف فرید نے مزید کہا کہ پولیس علاقے میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف مؤثر آپریشنز کر رہی ہے اور اب تک کئی خطرناک مجرموں کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ پولیس کے ساتھ تعاون کریں تاکہ علاقے میں امن و امان کی فضا کو مزید مستحکم کیا جا سکے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ ملت پارک کی عوام کی حفاظت ان کے فرائض میں شامل ہے، اور انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ کسی بھی قیمت پر جرائم پیشہ عناصر کو دوبارہ فعال ہونے کی اجازت نہیں دیں گے۔ پولیس کی مسلسل گشت اور حساس مقامات پر سخت نگرانی کے نتیجے میں علاقے میں جرائم کی شرح میں نمایاں کمی آئی ہے۔