مظفر گڑھ: ملزم سے3 عدد پسٹل 30بور اور 30 گولیاں برآمد
مظفرگڑھ(مرزا شہزاد بیگ )مظفرگڑھ،ڈی پی او سید حسنین حیدر کی خصوصی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ قریشی ظریف خان کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاون، کاروائیکے دوران ملزم سے3 عدد پسٹل 30بور اور 30 گولیاں برآمد، مقدمہ درج ملزم گرفتارتفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مظفرگڑھ سید حسنین حیدر کی خصوصی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ قریشی ظریف خان کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاون جاری۔اپنی ٹیم کے ہمراہ نا جائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائی کے نتیجے میں ملزم عثمان سے3 عدد پسٹل 30بور اور30 گولیاں برآمد کر کے مقدمہ درج کر کے ملزم کو حوالات تھانہ بند کر دیا گیا۔اس موقع پر ایس ایچ او قریشی ظریف خان کا کہنا تھا کہ ڈی پی او کی ہدایت پر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاون جاری ہے تاکہ معاشرے میں امن و امان کی فضا قائم ہو سکے۔مظفرگڑھ پولیس عوام کی جان و مال کی حفاظت کیلئے ہر وقت کوشاں ہے۔مزید کسی بھی مشکوک سرگرمی کی صورت میں پولیس ہیلپ لائن 15پر کال کر کے اطلاع دیں اور اطلاع دہندہ کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا