کرائمز

موبائل فون چھیننے کی جھوٹی اطلاع دینے والا ملزم گرفتار

لودھراں/تھانہ سٹی کہروڑ پکا/محمد اعجاز انصاری ترجمان پولیس کے مطابق کالر ثاقب علی نے پکار 1 5 پر اطلاع دی کہ ایک شخص نے اس سے موبائل فون چھین کر فرار ہوگیا ہے پولیس ٹیم موقع پر پہنچی اور دریافت عمل میں لانے پر حالات واقعات مختلف پائے گئے کالر نے اپنے دوستوں سے شرط لگائی کہ وہ ایک کال پر پولیس کو موقع پر بلوا کر دکھائے گا پکار 15 پر جھوٹی کال کرکے اور ایمرجنسی سروس کا غلط استعمال کرنے پر ملزم ثاقب علی کو گرفتار کر لیا جبکہ ڈی پی او لودھراں کامران ممتاز نے کہا ایمرجنسی سروس پکار 15 کا غلط استعمال حکومت کے وسائل کا ضیاع ہے پکار 15 ایمرجنسی ہیلپ لائن ہے اس پر جھوٹی کال کرنا قانوناً جرم ہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button