کرائمز
لودھراں پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاون
لودھراں/محمد اعجاز انصاری ترجمان پولیس کے مطابق وزیر اعلی پنجاب اور آئی جی پنجاب کے احکامات پر ڈی پی او کامران ممتاز کی زیر قیادت ضلعی پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاون جاری لودھراں میں مختلف کاروائیوں کے دوران 11 مقدمات درج کرکے 11 ملزمان کو گرفتار کیا گرفتار ملزمان سے 440 گرام چرس 235 لیٹر شراب 60 لیٹر لہن ، 02 پسٹل ،01 کلاشنکوف ، 01 رپیٹر 01 رائفل اور 12 گولیاں بھی برآمد کیں کاروائی کے دوران 05 اشتہاری مجرمان ،02 عدالتی مفرور اور 02 ٹارگٹ ایفنڈر بھی گرفتار کیےگرفتار ملزمان کے خلاف مختلف تھانہ جات میں مقدمات درج، مزید تفتیش جاری ہے۔