مخیر حضرات کے تعاون سے ضرورتمندوں کے گھر راشن ڈلیور
کوٹ رادھا کشن (محمد ارسلان کمبوہ سے )احساس بلڈ ڈونیشن سوسائٹی کوٹ رادھا کشن کی جانب سے ہر ماہ کی طرح اس ماہ بھی مخیر حضرات کہ تعاون سے الحمدللّٰہ 7 سفید پوش یتیم گھروں میں با عزت طریقے سے راشن پہنچایا گیا اس موقع پر احساس بلڈ ڈونیشن سوسائٹی کوٹ رادھا کشن کے بانی و نگران محمد علی عطاری نے روزنامہ کماس کے نمائندے محمد ارسلان کمبوہ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ اسی طرح سفید پوش یتیم ۔ مسکین اور نہایت غریب لوگوں کی مدد کرتے رہیں گے ہماری کوشش ہے کہ ہم مخیر حضرات کے تعاون سے اس سے زیادہ سفید پوش گھروں میں با عزت راشن پہنچا سکے آے ہم سب دوست احباب ان کے ساتھ مل کر اس فلاحی کام میں تعاون کریں تاکہ اور بھی لوگوں کا بھلا ہو سکےان کا کہنا تھا کہ جن دوستوں نے اس ماہ ان کے ساتھ تعاون کیا ان کا دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں اور امید کرتا ہوں یہ بہن بھائی اسی طرح ہمارے ساتھ تعاون کرتے رہیں تاکہ ہم اپنے مقصد میں کامیاب ہو سکیں گے-