صحافی محمد کاشف کے گھر عظیم الشان محفل میلاد مصطفیﷺ منعقد
مانگا منڈی(نمائندہ خصوصی) مانگا منڈی میں جشن عید میلادالنبیﷺ کے سلسلے میں انجمن یارسول اللّٰہ کے زیر اہتمام صحافی محمد کاشف کے گھر عظیم الشان محفل منعقد کی گئی جس میں محفل کا آغاز نقابت سید حافظ محمد عمر شاہ گیلانی اور تلاوت قرآن پاک حافظ قاری سلیم سبحانی نے کی ہدیہ نعت معروف مقامی نعت خواں مہر عبد الشکور چشتی قادری ، حامد قادری،صوفی صدیق، عامر قادری، بابا ریاض ملنگ، بشیر احمد نے اپنے اپنے انداز میں نعت رسول مقبول ﷺ اور درود سلام کے نظرانے پیش کیے جبکہ خصوصی خطاب حضرت علامہ مولانا سلیم سبحانی نے کیا علامہ صاحب نے بیان میں فرمایا کہ حضرت محمدﷺتمام جہانوں کے لیے رحمت اللعالمین بنا کر بھیجا گیا ہے اور اللہ کی رسی کو مضبوطی سے پکڑے رکھو ہر گلی گلی نگر نگر جشن میلاد مصطفیﷺ کی ختم نبوت کی محفل منعقد کرتے رہیں گے انشاءاللہ نبی کریمﷺکی ختم نبوت کے لیے جان بھی حاضر ہے اور اس پر کسی کو ڈاکا نہیں ڈالنے دیں گے اور پہرا دیں گے اس بابرکت محفل میں مہمان خصوصی پریس کلب مانگا کے صدر میاں عامر احمد شیخ، انجمن کریانہ سٹور کے صدر حاجی محمد آصف رشید ، انجمن کلاتھ مارکیٹ کے صدر حاجی عمران اسلم، انجمن موبائل ایسوسی ایشن کے صدر راؤف شیخ ، انجمن جنرل سٹور کے سنئیر نائب صدر حاجی محمد اقبال ،شیخ ارسلان،فاروق چاند ، شفیق گجر ، جمیل گجر ، ریاض احمد،ملک اظہر ،ملک حیدر صحافی ملک خالد ، صحافی ذیشان لیاقت ، صحافی فیصل مغل سمیت دوست احباب صحافی بھائی اور تاجروں نے کثیر تعداد میں شرکت کی محفل کے اختتام پر مہمانوں اور نعت خوانوں کو شیلڈ اور انعامات تقسیم کیے اور شکریہ ادا کیا پاکستان ملک کی سلامتی کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی