کرائمز

قصور/للیانی: چوروں کا راج ،زمینداربھینسوں سے محروم

مصطفی آباد/للیانی(نمائندہ خصوصی)نامعلوم چور اسلحہ کے زور پر زمیندار کی پانچ لاکھ مالیت سے زائد کی بھینس چوری کر کے لے گئے ۔تفصیلات کے مطابق نیواں تھہ کا رہائشی محمد عرفان اپنے بھینسوں کے باڑے میں سویا ہوا تھا کہ چار نامعلوم چور آئے اور اسلحہ کے زور پر ڈرا کر محمد عرفان کو برجی کے ساتھ باندھ دیا ۔اور جاتے ہوئے ایک بھینس لے کر فرار ہوگئے ۔ چوری ہونے والی بھینس کی مالیت پانچ لاکھ روپے سے زیادہ نتائی جارہی ہے ۔اطلاع ملنے پر تھانہ مصطفی آباد پولیس موقع پر پہنچ گئی اور نامعلوم چوروں کے خلاف مصروف کاروائی ہے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button