کرائمز
منشیات فروشوں اور سپلائرز کی شامت ، 5 منشیات فروش گرفتار
ٹنڈو محمد خان (کرائمز پوائنٹ ڈاٹ کام )ایس ایس پی ٹنڈو محمد خان عابد علی گڈانی بلوچ کے احکامات پر ضلع بھر میں منشیات فروشوں اور مین پوڑی سپلائرز کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں ایس ایچ او ٹنڈو محمد خان سٹی نے اپنے اسٹاف کے ہمراہ شہر کے مختلف علاقوں میں مین پوڑی گٹکا سپلائرز کے خلاف کریک ڈان۔ کارروائی کے دوران 05 منشیات اور مین پوڑی گٹکا سپلائرز محمد زاہد جاکھرو – ریحان عرف جونی خاصخیلی – شیراز ارباب – شری رام – زوہیب پلیجو کو گرفتار کرلیا اور ان کے قبضے سے 8550 عدد مضر صحت مین پوڑیاں برآمد کرکے ملزمان کے خلاف تھانہ سٹی پولیس اسٹیشن پر مقدمات درج کر کے چالان کر دیا گیا ہے۔