لودھراں تھانہ صدر دنیاپور پولیس کی کارروائی ڈکیت گینگ گرفتار
لودھراں/تھانہ صدر دنیا پور/محمد اعجاز انصاری تفصیلات کے مطابق لودھراں تھانہ صدر دنیاپور پولیس کی کارروائی۔ڈکیت گینگ گرفتار کرکے چھینی گئی کار برآمد کر لی۔ایس ایچ او تھانہ صدر دنیاپور نے بتایا کہ تھانہ صدر دنیاپور پولیس نے ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔گرفتار ملزمان نے ملتان کے رہائشی ایک ٹیکسی ڈرائیور سے اس کی کار چھین لی تھی اور پولیس نےبروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کرکے ٹیکسی ڈرائیور سے چھینی گئی کار کو برآمد کرلیا۔ جدید ٹیکنالوجی اور ہیومن انٹیلیجنس کی مدد سے گینگ کو ٹریس کیا اور ڈی پی او لودھراں کامران ممتاز نے برآمد شدہ کار مالک اشفاق کے حوالے کر دی۔ ملتان کے رہائشی ٹیکسی ڈرائیور اشفاق نے کار واپس ملنے پر خوشی سے آبدیدہ ہوئے اور کہا کہ میری جمع پونجی مجھے واپس مل گئی ہے میں ڈی پی او لودھراں کامران ممتاز، ایس ایچ او صدر دنیاپور رائے نزاکت اور اے ایس آئی اکرم بلہیم اور پولیس کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنکی محنت کی بدولت میری جمع پونچی میری کار مجھے واپس مل گئی۔ اس موقع پر ڈی پی او کامران ممتاز نے کہا کہ پولیس کا مقصد عوام کی حفاظت اور ان کی مشکلات کا حل کرنا ہے اور پولیس آگے بھی ڈکیتی اور دیگر جرائم کے خلاف سختی سے کاروائی جاری رکھیں گے۔ضلع کے شہریوں تحفظ فراہم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے اور لودھراں پولیس اپنے فرائض کی انجام دہی میں دن رات کوشاں ہے#