کرائمز
ٹنڈوجام شہر میں ڈکیتی ڈکیت لاکھوں روپے لوٹ کر فرار
حیدرآباد(محمدشریف)ٹنڈوجام شہر میں بدامنی کا راج شہری آئے روز اپنے قیمتی سامان نقد رقم سے محروم ہونے لگے ٹنڈوجام کھٹیان اسٹیشن روڈ پر چار نامعلوم ڈکیت دو موٹر سائیکلوں پر سوار ہوکر اسلحہ کے زور پر تین دوکانوں سے ناکہ لگا کر لاکھوں روپے نقدی رقم لوٹ کر باآسانی فرار ہوگئے پرکاش کمار کی کنفشنری کی دوکان سے پچاس ہزار روپے نقدی رقم اور رستم تالپور سیمنٹ بجری کی ایجنسی سے ایک لاکھ روپے نقدی رقم جبکہ گلیشیر مری کی کریا نہ اسٹور سے بھی ہزاروں روپے نقد لوٹ کر باآسانی فرار ہوگئےشہریوں نے ایس ایس پی حیدرآباد ڈی آئی جی حیدرآباد سے مطالبہ کیا کہ نامعلوم ڈکیت کو گرفتار کرکے لوٹی گئی رقم وآپس کروائی جائے اور ٹنڈوجام شہر میں امن و امان کی فضا کو بحال کیا جائے