کرائمز

پھولنگر کھلی کچہری،سائل سراپا احتجاج ،درخواستیں غائب

پتوکی( رانا محبوب احمد سے)*ڈی پی او کی پھولنگر میں کھلی کچہری بھی بے سود۔تھانہ سٹی پھول نگر ۔تھانہ سرائے مغل ۔صدر پھول نگر کے پولیس افسران نے اندراج مقدمہ کے لیے دی گئی کھلی کچہری کی درخواستیں غائب کسی پر بھی کوئی کاروائی نہیں ھوئی اور نہ ھی کسی سائل کو تھانہ بلایا گیا ۔ڈی پی او قصور ایکشن لیں ذمہ داران ایس ایچ او اورتفتیشی افسران درخواستوں کو نمٹانے کی بجائے چائے پانی چلانے میں مصروف ، شہریوں کی دھائی* تفصیلات کے مطابق ضلع قصور کی تحصیل پتوکی کے تھانہ سٹی پھولنگر صدرِ پھول نگر ۔سرائےمغل میں درجنوں مقدمات اور سینکڑوں درخواستیں زیر التوا سائلین روزانہ کی بنیاد پر تھانے کے چکر لگا لگا کر تھک گئے گزشتہ دنوں پھولنگر میں ہونے والی DPO قصور عیسیٰ خان کی کھلی کچہری بھی عوام کے دکھوں کا مداوا نا کر سکی معمولی نوعیت کے سیکڑوں معاملات میں سائلین انصاف کے حصول کے لئے خوار تحصیل پریس کلب پتوکی کی رپورٹ میں شہریوں نے معاملات کا ذمہ دار سفارش کلچر اور ٹاوٹ مافیا کو قرار دے دیا مکینوں نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ تھانہ سٹی پھولنگر سرائے مغل صدر پھول نگر میں تعینات تفتیشی افسران اپنی روزی روٹی کے سلسلہ میں عوام کو خوار کر رہے ہیں

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button