کرائمز

سرائے مغل: مقامی پولیس کی ملی بھگت ، منشیات فروشی عروج پر

پتوکی( ڈاکٹر ذوالفقار علی)تھانہ سرائے مغل کے نواحی گاؤں ہنجرائے کلان میں منشیات فروش دن دہاڑے دندناتے پھرتے ہیں کوئی پوچھنے والا نہیں چوکی انچارج سرسنگھ منشیات فروشوں کو پکڑنے میں مکمل طور پر ناکام اہلیان دیہ کا بڑھتی ہوئی منشیات فروشی پر شدید احتجاج ڈی پی او قصور سے ایکشن کا مطالبہ تھانہ سرائے مغل چوکی سورسنگھ کے نواحی گاؤں ہنجرائے کلان میں منشیات فروشی عام ہو گئی منشیات فروش سرعام دھڑلے سے منشیات فروخت کرتے ہیں لیکن تھانہ سرائے مغل اور چوکی سر سنگھ کے اہلکار ان کو پکڑنے میں ناکام ہیں کیا وجہ ہو سکتی ہے اھلیان گاؤں ہنجرائے کلاں نے ہنجرائے کلان میں بڑھتی ہوئی منشیات فروشی کے پیش نظر شدید احتجاج کیا ہے اور ڈی پی او قصور سے فوری ایکشن لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔یاد رھے ھنجراے کلاں گاؤں میں 120 کے قریب اشتہاری مجرمان دندناتے پھرتے ہیں پولیس ان کو پکڑنے کی کوشش ہی نہیں کرتی ھنجراےکلان میں ہر طرح کے جرائم کھلم کھلا ہو رہے ہیں منشیات فروشی کے ساتھ ساتھ نا جایز اسلحہ اسلحہ کے زور پر عوام کو لوٹنا بھتہ لینا عام ہے ۔بہت سے شریف لوگ بھتہ خوری چوری ڈکیتی اور منشیات فروشی کی وجہ سے گاؤں چھوڑنے پر مجبور ہیں اہلیان دہیہ نے ڈی پی او قصور سے مطالبہ کیا ہے کہ خفیہ انکوائری کروا کر اصل حالات کا پتہ چلوا لیں اور ذمہ داروں کے خلاف مثالی ایکشن لیں

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button