کرائمز

سروش فاطمہ شیرازی کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس

خوشاب(ملک شیرافضل ٹوانہ ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوز شریف کی خصوصی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر سروش فاطمہ شیرازی اور کنونیئر کمیٹی ملک آصف بھاء کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس ڈی سی آفس کے کانفرنس روم میں منعقد ہوا۔اجلاس میں ایم این اے ملک شا کر بشیر اعوان،ایم این اے ملک گل اصغر بھگور،ایم پی اے سردار علی حسین،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) خالد عباس سیال،اسسٹنٹ کمشنر عثمان غنی کے علاوہ محکمہ ہیلتھ،ایجوکیشن،ڈویلپمنٹ،ہائی ویز،میونسپل کمیٹی اور دیگر تمام محکموں کے افسران موجود تھے۔اجلاس میں ضلع کی ترقی اور شہریوں کا معیار زندگی بہتر بنانے کیلئے ضلع میں جاری ترقیاتی سکیموں، ستھرا پنجاب، میونسپل سروسز، محکمہ ہیلتھ، عوامی فلاح وبہبود کے منصوبہ جات سمیت دیگر مسائل پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ممبر قومی اسمبلی و کنونیئر کا کہنا تھا کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے تحت ضلعی کوآرڈینیشن کمیٹی کے ذریعے عوام کے معیار زندگی کو بہتر بنانے، معیاری تعلیم فراہم کرنے، خستہ حال سڑکوں کی تعمیر و بحالی، صفائی ستھرائی، سیوریج سمیت ترقیاتی منصوبوں کی جلد تکمیل کے لیے تمام تر اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ڈپٹی کمشنر سروش فاطمہ شیرازی نے کہاکہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق افسران لوگوں کو حقیقی ریلیف کی فراہمی کیلئے حکومتی پالیسیوں پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔ایم این اے ملک گل اصغر بھگور نے گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ اس فورم کا مقصد ضلع میں عوام الناس کی فلاح و بہبود اور ضلع کی ترقی کے لیے تمام تر اقدامات بروئے کار لانا ہے اور پہلے سے جاری ترقیاتی منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچانا ہے۔اجلاس میں نشاندہی کئے گئے مسائل بارے متعلقہ محکموں کو فوری عملدرآمد کی ہدایت کی گئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button