کرائمز

منشیات فروش کو 9 سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانےکی سزا

اوکاڑہ(مزمل جوئیہ)ایڈیشنل سیشن جج اوکاڑہ کی عدالت نے منشیات کے مقدمے میں ملزم کو 9 سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانےکی سزا سنا دی تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج اوکاڑہ کی عدالت کے جج نے منشیات کے مقدمہ میں ملزم راؤ عرفان کو جرم ثابت ہونے پر 9 سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی تھانہ صدر اوکاڑہ پولیس نے مقدمہ نمبر 24 /517 منشیات ایکٹ کے تحت ملزم کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا۔ عدالت کی جانب سے سزا سنائے جانے کے بعد پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے جیل بھیج دیا۔ پولیس کی پروفیشنل تفتیش ، محنت اور ٹھوس شہادتوں کی بدولت منشیات کے مقدمہ میں ملوث مجرم پر جرم ثابت ہونے پر معزز عدالت کی جانب سے 9 سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا کا حکم سنایا گیا ڈی پی او اوکاڑہ محمد راشد ہدایت نے تفتیشی آفیسر اور لیگل ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ منشیات فروشوں کیخلاف بلا امتیاز کارؤائی جاری رکھی جائیں گی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button