کرائمز
کرائمز پوائنٹ کی خبر پر ایکشن ، متعدد ایل پی جی شاپس سر بمہر
اوکاڑہ (مزمل جوئیہ)ڈائریکٹر سول ڈیفنس پنجاب ڈاکٹر ذیشان حنیف اور ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) فرخ عتیق خان کے احکامات کی ہدایات پر محکمہ سول ڈیفنس کے اہلکاروں نے غیر قانونی ایل پی جی فروخت کرنے والوں کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے دو عدد ایل پی جی کی دکانیں سیل کر دیں اور ایم اے جناح روڈ نزد دہلی سویٹس اینڈ بیکرز پر واقع عدیل ایل پی جی شاپ کے مالک کو گرفتار کروا دیا اور ری فلنگ کے سامان کو قبضہ میں لے کر تھانہ اے ڈویژن میں ایف آئی آر کا اندراج کروا دیا گیا، محکمہ سول ڈیفنس کے حکام کا کہنا ہے کہ ایل پی جی کی غیر قانونی ری فلنگ کے خلاف کارروائیوں کا مقصد عوام الناس کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔