کرائمز
سید اعجاز حسین شاہ سب انسپکٹر ریٹائر ہو گئے ،پروقار تقریب کا انعقاد
جلالپوربھٹیاں (فیصل شبیر)ڈی پی او حافظ آبادفیصل گلزار کا ایک اور احسن اقدام ،تفصیلات کے مطابق سید اعجاز حسین شاہ سب انسپکٹر جنہو نے چالیس سال محکمہ پولیس میں اپنی ڈیوٹی سر انجام دی جو کہ آج مدت ملازمت پوری ہونے پر ریٹائر ہو گئے ڈی پی او حافظ آباد اور ڈی ایس پی صاحبان اور پورے ضلع کے ایس ایچ او صاحبان نے مل کر پورے پروٹو کول کے ساتھ رخصت کیا اور ڈی پی او حافظ آباد اور ڈی ایس پی صدر سرکل نے بہت ہی اچھے طریقے سے الوداعی تقریب منعقد کی اور پورے پروٹو کول اور نہائت ہی عزت افزائی سے رخصت کیا اور ایس ایچ او تھانہ صدرحافظ آباد جہانگیر چدھڑ نے پرتکلف عشائیہ دیا اور ڈی پی او حافظ آباد کا کہنا ہے پنجاب پولیس ہمارے ماتھے کا جھومر ہے