کرائمز

اوکاڑہ :ن لیگی رہنما کی ایما پر قبضہ گروپ متحرک ، شہری سراپا احتجاج

اوکاڑہ (چودھری راشد افضل ) تھانہ صدر دیپال پور کے گاؤں * شام دین واھگرہ * نزد صالحوال قصور روڈ تحصیل دیپال پور میں زمین کا تنازہ شدت اختیار کر گیا * مبینہ طور پر شام دین واھگرہ کے معزز سادات خاندان کی زرعی اراضی پر ضلع اوکاڑہ کے مسلم لیگ نواز شریف کے ایم پی اے * میاں یاور زمان * کے نسبتی برادرز ( سالوں ) کی جانب سے ناجائز قبضہ کرنے کی کوشش زور پکڑ گئی ** مبینہ طور پر سادات فیملی کا موقف ہے کہ ہم مذکورہ زرعی اراضی کے 1972 سے مالک اور قبض ھیں اور 1972 سے فصلات کی گرداری ھمارے نام ھے جب کہ ضلع اوکاڑہ کے مسلم لیگ نواز شرہف کے ایم پی اے * میاں یاور زمان * اپنی عوامی نمائندگی کا مبینہ طور پر ناجائز استعمال کر کے اپنے دونوں برادر نسبتیوں ( سالوں ) چوھدری ذیشان آرائیں اور چوھرری احسان آرائیں کی سیاسی پشت پناہی استعمال کر کے ھماری زمین پر ناجائز قبضہ کرنے کے درپے ھیں ** چوھدری محمد اکرم رائیں مرحوم معروف زمیندار نے قبضہ گروپ بنا رکھا تھا ! اب اس کے دونوں بیٹوں نے اپنے والد کی روایت قائم کر رکھی ھے ! ان کے ھاتھوں ان کے کسی بھی ھمسائے یا رعایا کی عزت یا جان محفوظ نہیں ! پہلے بھی کئی غریب ذمی داروں کی زمینوں پر قبضہ کر چکے ہیں بلکہ ان کے رشتہ دار بھی ان کے شر سے محفوظ نہیں ! انتہائی تعلیم یافتہ سادات خاندان سے تعلق ھے ، اپنے گاؤں میں آج تک کسی کے ساتھ کسی قسم کا شر فساد نہیں پھیلایا ! اگر ھماری جان اور مال کو کوئی نقصان پہنچا تو اس کے ذمہ دار ضلع اوکاڑہ کا مسلم لیگ نواز شریف کا ایم پی * میاں یاور زمان * ھو گا ! مقام پولیس میاں یور زمان کے شیڈو میں قبضہ گروپ کی حمایت کر کے ھم سے قبضہ چھینے کی کوشش کر رھے ھیں ! ملک کی سلامتی کے ضامن ادارے ھماری جان اور مال کو تحفظ فراھم کریں ! کسی صورت میں ایم پی اے میں یاور زمان کی سیاسی پشت پناھی اور پولیس فورس کے شیڈو میں قبضہ گروپ کو اپنی ذرعی اراضی کا قبضہ حوالے نہیں کریں گے ! مبینہ طور پر مقامی پولیس جانبداری کا بدترین مظاہرہ کر رھی ھے !( شام دین واھگرے کے سادات خاندان کے معروف سابق طالب علم رھنما اور زمیندار * سید ساجد علی شاہ اور اور ان کے معزز سادات خاندان کا کا موقف ) * زمین کا تنازعہ شدت اختیار کر جانے کی وجہ سے پورے گاؤں کا امن و امان خطرے میں ! ایس ایچ او تھانہ صدر دیپال پور جہاں زیب حاکم آج صبح سے دونوں پارٹیوں کے درمیان ھونے والے تنازہ کے سلسلہ میں تھانہ صدر دیپال پور اور موقع پر آمد اور روانگی کے سلسلے میں * شٹل کاک * بنے ھوئے ھیں ** ایس ایچ او تھانہ صدر جہاں زیب حاکم گاؤں میں موقع پر تنازعہ شدت اختیار کرنے کی وجہ سے دوبارہ موقع پر پہنچ گئے اور ایلیٹ فورس سمیت بھاری پولیس کی نفری طلب کر لی ** کسی کو ملک پاکستان کے ائین قانون اور ضابطہ فوجداری د کو کھلونا بنانے کی اجازت نہیں دوں گا ! ہر صورت میں امن و امان قائم رکھا جائے گا اور جو قانون کی خلاف ورزی کرے گا اس کو قانون کے آھنی ھاتھوں سے نپٹا جائے گا * ( ایس ایچ او تھانہ صدر دیپال پور جہاں زیب حاکم کا عزم )

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button