علاقائی خبریں

پیٹ کے امراض میں بے تحاشا اضافہ ہو رہا ہے:ڈاکٹر جمشید اکبر

ڈسکہ(عشرت انصاری) معروف طبی ماہر و سپشلسٹ ڈاکٹر جمشید اکبر آرائیں نے کہا گرمی بڑھنے سے پیٹ کے امراض میں بے تحاشا اضافہ ہو رہا ہے،پانی کی کمی کی وجہ سے موشن اور اولٹیاں آتی ہیں، بغیر ضرورت گھر سے نہ نکلیں، سر ڈھانپ کر باہر نکلیں، گیلا تولیہ سر پر رکھ کر بازار جانے کا معمول بنا لیں، ٹھنڈی تاثیر والے مشروبات کا استعمال بڑھا لیں، بوتلوں سے پرہیز کریں، مرض بڑھنے پر خود علاج کرنے کی بجائے ڈاکٹر سے رابطہ کریں،پانی بار بار پئیں،انہوںنے بتایا کہ سن سٹروک کے ساتھ خسرہ کی بیماری بچوں میں بڑھ رہی ہے یہ وائرس ہے اس کا علاج آرام ہے خسرہ کی علامات پر فوری ڈاکٹر کو چیک کرائیں۔گیسٹرو بھی وباء کی شکل اختیار کر رہا ہے اس کے مریضوں کی تعداد بھی بہت زیادہ ہو رہی ہے اس کا فوری علاج اور سبزیاں،فروٹ دھو کر استعمال کریں۔ منرل واٹر اس کا علاج نہیں ہے پانی ابال کر پائیں، لسی کا استعمال بڑھائیں، بازاری کھانوں، جنک فوڈ کا گھروں میں داخلہ بند کر دیں، ٹب میں تین لیٹر پانی ابال لیں اور اوپر کی دو تہہ استعمال کریں اور نیچے والا پانی ضائع کر دیں،ڈاکٹر جمشید اکبرنے کہا سن سٹروک کی شکایت ہونے پر خود ادویات استعمال نہ کریں ڈاکٹر کو دکھا کر اس کی ہدایت پر ادویات استعمال کریںانہوں نے کہا گرمی سے گھر یا دفتر آنے کے بعد فوری نہ نہائیں اور نہ ہی ٹھنڈا پانی پئیں، آرام سے بیٹھیں لسی کا استعمال کریںانہوں نے کہا گرمی بھی نعمت ہے، ٹھنڈے پانی کی عادت ترک کریں، مشروبات بھی زیادہ ٹھنڈے استعمال نہ کریں، پیٹ کا درد، موشن بھی وائرل بیماری ہے جو گرمی میں بڑھ رہی ہے،پانی کی کمی فوری دور کرنے کے لئے پانی کا استعمال بڑھائیں،بغیر ضرورت گھر سے نہ نکلا کریں احتیاط ضروری ہے ڈاکٹر سے فوری رابطہ کریں

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button