کرائمز
ٹنڈوجام غیر قانونی ایل پی جی دوکانوں پر کاروائی
ٹنڈوجام(محمدشریف) ٹنڈوجام ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ایل پی جی کی غیر قانونی دوکانوں پر کاروائی متعدد دکانیں سیل کردی گئیں تفصیلات کے مطابق سیول ڈیفینس ڈپٹی کنٹرول ساقب علی اور آفتاب سپیو کی پولیس عملے سمیت ٹنڈوجام شہر میں ایل پی جی کی غیر قانونی دوکانوں کے خلاف اسٹیشن روڈ موسیٰ کھٹیان روڈ ودیگر علاقوں میں کاروائی کے دوران دو دوکانیں سیل کردی گئی اور سامان تحویل میں لے لیا گیا
انھوں نےکہا کہ ڈپٹی کمشنر حیدرآباد زین العابدین میمن کی ہدایات پر ایل پی جی غیر قانونی دوکانوں کے خلاف کارروائی کی گئی ہے اور جس میں دو دوکانوں کو سیل کیا گیا اور گیس سلینڈر سمیت سامان تحویل میں لیا گیا ہے اور شہری آبادیوں میں غیر قانونی دوکانوں کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا اور سخت سے سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی