ایس ڈی او ظفر شریف رامے کی ایمانداری اور انسانی ہمدردی کی مثال، رات گئے بجلی بحال
بھوآنہ(تحصیل رپورٹر) ایس ڈی او سب ڈویژن امین پور بنگلہ ظفر شریف رامے نے ایمانداری اور انسانی ہمدردی کی اعلیٰ مثال قائم کر دی۔ چک نمبر 185 دیوان پور میں ٹرانسفارمر جل جانے پر اہل دیہہ کی اطلاع پر انہوں نے فوری ایکشن لیتے ہوئے ٹیم موقع پر روانہ کی دو گھنٹے کی انتھک محنت کے باوجود ٹرانسفارمر درست نہ ہو سکا تو ایس ڈی او ظفر شریف رامے نے اپنے اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے انسانی ہمدردی کو مدنظر رکھا اور رات دو بجے فیصل آباد سے نیا ٹرانسفارمر منگوا کر گاؤں میں نصب کروایا۔ صرف تین گھنٹے میں بجلی کی فراہمی بحال کر دی گئی اہل دیہہ نے بروقت اقدام اور محنت پر ایس ڈی او ظفر شریف رامے اور ان کی ٹیم کو خراجِ تحسین پیش کیا اور ان کا شکریہ ادا کیا دیہاتیوں کا کہنا ہے کہ ہمیں ایسے ہی ایماندار اور انسانیت سے ہمدردی رکھنے والے افسران کی ضرورت ہے، ان کی اس علاقے میں تعیناتی اہلِ علاقہ کے لیے باعثِ فخر ہے