وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء تارڑ کا دورہ وزیرآباد
گوجرانوالہ(توقیراسلم نامہ نگار سے)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء تارڑ کا دورہ وزیرآباد، اسسٹنٹ کمشنر دفتر وزیرآباد میں سیلاب کی تازہ صورتحال بارے انہیں ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نویداحمد اور دیگر متعلقہ افسران نے بریفنگ دی۔
ضلعی انتظامیہ گوجرانوالہ کی طرف سے سیلاب متاثرین کی محفوظ مقامات، فلڈ ریلیف کیمپس میں منتقلی، فلڈ ریلیف کیمپس، ہیلتھ ریلیف سرگرمیوں اور سیلاب سے ہونے والے نقصانات بارے بریفنگ دی گئی۔
وفاقی وزیر نے حکومت پنجاب، ضلعی انتظامیہ، پولیس، ریسکیو، پاک فوج، تحصیل انتظامیہ، لائیو سٹاک، ہیلتھ، جی ڈبلیو ایم سی، سول ڈیفنس سمیت سیلاب متاثرین کی مدد کرنے والے تمام افراد، اداروں کی کاوشوں کو سراہا
اجلاس میں ممبران صوبائی اسمبلی عدنان افضل چھٹہ، چودھری وقار چیمہ، اسسٹنٹ کمشنر وزیرآباد عبدالقدیر، ڈی او ایمرجنسی سمیت دیگر شریک تھے۔