کرائمز

شجاع آباد کے مین گراؤنڈ پر پرائیویٹ افراد کا قبضہ

ملتان/تھانہ صدر/بیورو چیف پنجاب تفصیلات کے مطابق باوثوق ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ گورنمنٹ بوائز ہائی سکول کے مین گراؤنڈ کے سبز زار پر پرائیویٹ شخصیات نے ایک مرتبہ پھر سے اپنا راج قائم کرلیا ہے ذرائع سے مزید معلوم ہوا کہ تقریبا 2 ماہ پہلے گورنمنٹ بوائز ہائی سکول کے پرسنل نے سکول کو چار چاند لگانے کے لیے گورنمنٹ بوائز ہائی سکول میں لگے تمام درخت کٹواکر نئے پودے لگائے اور مین گراؤنڈ میں بنی وکٹ پر حل چلواکر گراؤنڈ کے چاروں اطراف شجرکاری کرائی تاکہ گورنمنٹ ہائی سکول کی خوبصورتی میں اضافہ ہوسکے باوثوق ذرائع سے مزید معلوم ہوا ہے کہ گورنمنٹ ہائی سکول کے مین گراؤنڈ کے سبزہ زار پر دوبارہ سے پرائیویٹ شخصیات کا راج ہونے اور مین گراؤنڈ میں وکٹ تعمیر کرنے کی تیاری شروع ہونے سے لاکھوں روپے مالیت سے کی گئی شجرکاری مہم ضائع ہوجائے گی قابل غور بات یہ ہے کہ آج سے چند دن پہلے کمشنر ملتان مریم خان ڈپٹی کمشنر وسیم حامد سندھو نے مین گراؤنڈ کے سبزہ زار میں اپنے ہاتھوں سے پودے لگاکر شجر کاری مہم کا افتتاح کیا عوامی وسماجی حلقوں سول سوسائٹی کے لوگوں نے وزیراعلی پنجاب سی او ایجوکیشن ملتان اور گورنمنٹ بوائز ہائی سکول انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ سبزہ زار کی خوبصورتی کو بحال رکھنے کے لیے پرائیویٹ شخصیات کو مین گراؤنڈ میں وکٹ کی تعمیر کرنے سے روکا جائے تاکہ لاکھوں روپے مالیت کے لگائے پودے اور درخت ضائع ہونے سے بچ سکیں اور گراؤنڈ کو پرائیویٹ شخصیات کے لیے بند کیا جائے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button