اسسٹنٹ کمشنر ڈسکہ،چیف آفیسر میونسپل کمیٹی ڈسکہ کا ڈسپوزل اسٹیشنوں کا ہنگامی دورہ
،ڈسکہ ( عشرت انصاری)اسسٹنٹ کمشنر ڈسکہ عثمان غنی اور چیف آفیسر میونسپل کمیٹی ڈسکہ نے حالیہ بارش کے دوران شہر میں پانی کی نکاسی کے عمل کا جائزہ لینے کے ڈسکہ کے تمام ڈسپوزل سٹیشنز کا ہنگامی دورہ کیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نے عملے کو ہدایات جاری کیں کہ بارش کے پانی کی نکاسی میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔چیف آفیسر میونسپل کمیٹی نے ملازمین کی حاضری کا جائزہ لیا،مزید کہا کہ بجلی کی بندش کی صورت میں فوراً جنریٹر چلانے حکم دیا ، اسسٹنٹ کمشنر ڈسکہ انہوں نے کہا کہ شہریوں کی مشکلات کا فوری ازالہ حکومت کی اولین ترجیح ہے اور تمام متعلقہ محکمے بھرپور طریقے سے کام کریں تاکہ شہر میں جمع ہونے والا پانی جلد از جلد نکالا جا سکے۔ اسسٹنٹ کمشنر نے ڈسپوزل سٹیشنز پر موجود مشینری کا معائنہ بھی کیا اور عملے کی حاضری اور کارکردگی کو چیک کیا۔,