لاہور:مغلپورہ ،خاتون پر شوہراور سسر کا قاتلانہ حملہ،ہسپتال منتقل
لاہور (دانش خان ) لاہور تھانہ مغلپورہ کے علاقہ میں خاتون پر سابقہ شوہر اور سسر کی جانب سے قاتلانہ حملہ،عائشہ نامی خاتون لیڈیز سیلون کا کاروبار کرتی جبکہ اسکا سابقہ شوہر عدنان نشہ کا عادی بتایا جاتا ہےمركزی ملزم شفیق حليم والا اور اسکے بیٹے عدنان نے بیوٹی پارلر میں گھس کر عائشہ کو تیز دھار آلہ کی مدد سے پے در پے وار کا نشانہ بنا ڈالا، مغلپورہ کے محلہ رام گڑھ میں عائشہ نامی خاتون پر سابق شوہر اور سسر کا چھریوں سے جان لیوا حملہ تفصیلات کے مطابق قاتلانہ حملہ میں شدید متاثرہ عائشہ بی بی اور عدنان میں عرصہ ایک سال قبل طلاق ہو چکی تھی ، عدنان جو کے نشہ کا عادی اور منشیات کی سنگين لت میں مبتلا ہونے کے ساتھ 9c کے متفرق مقدمات 402/15 9BC 1006/23 9C 64/2021 3/47PEHO کا حامل بھی ہے، اپنی سابقہ بیوی عائشہ پر صلاح کے لیۓ دباؤ ڈالتا رہا اور عائشہ کے مسلسل انکار پر پیوستہ روز جان سے مار دینے کی نیت سے عدنان اور اسکے باپ مبینہ مرکزی ملزم شفیق نے بمقام بیوٹی سیلون رام گڑھ بازار میں عائشہ بی بی پر چھریوں سے وار کر ڈالے شور شرابا سن کر محلہ داروں کے اکٹھے ہونے پر شفیق جو گڑھی شاہو کے علاقہ میں حليم کے کاروبار سے منسلک بتایا ہے بھاگ نکلا جب کے اسکا بیٹا عدنان محلہ داروں کے ہتھے چڑھ گیا جسے بعد ازاں پولیس کے حوالے کر دیا گیا ، چھریوں کے سنگين وار کا شکار عائشہ بی بی کو ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں اسکی حالت خطرے سے دوچار بتائی جاتی ہے ، یاد رہے کہ ملزم عدنان اور عائشہ کے بطن سے انکا 06 سال کا بیٹا بھی ہے ، پولیس کے مطابق مركزی ملزم شفیق کی تلاش جاری ہے ۔