کرائمز
قتل یا اتفاقی حادثہ کھڑے پانی سے ماں بیٹے کی نعشیں برآمد
اوکاڑہ (وحیدانصاری ) اوکاڑہ قتل یا اتفاقی حادثہ کھڑے پانی سے ماں بیٹے کی نعشیں برآمد، ڈیڈ باڈیز ہسپتال منتقل۔ پولیس نے تفشیش شروع کر دی ہے. بتایا گیا ہے کہ رینالہ خورد بائی پاس نزد اعوان پیٹرولیم کے پاس کھڑے پانی سے چک امیر سنگھ پاکپتن کی رہائشی معافیہ بی بی اور اسکا بیٹا جو مبینہ طور پر پانی میں ڈوب کر جاں بحق ہوئے بتائے گئے ہیں ۔اطلاع ملنے پر ایمبولینس فوراً جائے حادثہ پر پہنچ گئی۔ ریسکیو ٹیم نے سرچ آپریشن کرکے ماں بیٹے کی نعشیں پانی سےبرآمد کر لیں۔ ریسکیو ٹیم نے ضروری کارروائی کرنے کے بعد مقامی پولیس کی موجودگی میں نعشیں ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیں ہیں تاہم پولیس 2 اموات کے بارے میں سائنسی بنیادوں پر تفشیش کر رہی ہے بعد از تفشیش اور میڈیکل رپورٹ ملنے پر اصل حقائق سامنے آئیں گے ۔ #