کرائمز

حیدرآباد درگاھ مکی شاہ کچا قلعہ کا ایک حصہ منہدم

حیدرآباد(محمدشریف) حیدرآباد درگاھ مکی شاہ کچا قلعہ کا ایک حصہ منہدم ہونے سے زائرن مٹی کے نیچے دب گئے ایک خاتون جانبق اور پانچ افراد زخمی ہوگئے ریسکیو 1122 عملہ نے پہنچ کر زخمیوں کو نکال کر سول ہسپتال حیدرآباد منتقل کر دیا تفصیلات کے مطابق حیدرآباد کی معروف درگاھ مکی شاہ سے متصل کچا قلعہ کا ایک حصہ منہدم ہونے سے بیالیس سالہ خاتون جمیلہ جانبق جبکہ چالیس سالہ فیضانِ اور چار سالہ بچی سونیا ، بیس سالہ اقرا ،اٹھارا سالہ طوبہ ، تیس سالہ سرور زخمی ہوگئے جنہیں ریسکیو 1122 عملے نے پہنچ کر ہسپتال منتقل کیا گیا یاد رہے کے درگاہ مکی شاہ حیدرآباد کے معروف کچا قلعہ کے احاطے میں قائم ہے اورقلعہ مٹی سے بنا ہوا ہے جو انتہائی خستہ حالی کا شکار ہوچکا ہے دوسری جانب ڈپٹی کمشنر حیدرآباد زین العابدین میمن، نے سیول اسپتال حیدرآباد پہنچ کر حادثہ زخمیوں کی عیادت کرتے ہوئے زخمیوں کو مناسب طبی سہولت فراہم کی اسپتال کے عملے کو ہدایت کی اور ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ زخمیوں کے علاج اور صحت کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جائیں گے ڈپٹی کمشنر نے درگاھ مکی شاہ کا بھی دورا کیا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button