جھنگ : پٹواری حسنانہ کا کارنامہ ، ہو شربا انکشافات
جھنگ(فیصل سمور سے)جھنگ. ربنواز ڈب نائب تحصیلدار اور حلقہ پٹواری موضع حسنانہ کا ایک اور شاہکار. انتقال نمبر 29521 کھاتہ نمبر 294 میں خزانہ سرکار کو لاکھوں روپے کا ٹیکہ لگایا گیاجھنگ کے ربنواز ڈب نائب تحصیلدار اور حلقہ پٹواری موضع حسنانہ کا ایک اور شاہکار. انتقال نمبر 29521 کھاتہ نمبر 294 میں خزانہ سرکار کو لاکھوں روپے کا ٹیکہ لگایا گیا.تفصیلات کے مطابق ربنواز ڈب جھنگ میں بطورِ نائب تحصیلدار کام کر رھا ھے اور سب رجسٹرار جھنگ کا اضافی چارج بھی اس کے پاس ھے موصوف غیر قانونی کاموں کے ماہر مانے جاتے ہیں موٹا مال لے کر سب غیر قانونی کام بھی کر جاتے ہیں لیا گیا موٹا مال اوپر تک دیتے ہیں جس کی وجہ سے افسران کے منظور نظر ہیں جس کی مثال یہ ھے کہ تحصیلدار کے ھوتے ھوئے نائب تحصیلدار جھنگ تحصیل کا سب رجسٹرار لگا ھوا ھے ذرائع کے مطابق موضع حسنانہ میں انتقال نمبر 29521 کھاتہ نمبر 294 میں ڈبل سٹوری کوٹھی تعمیر شدہ ھے جو علاقہ پٹواری کو نظر نہیں آئی نائب تحصیلدار نے تو موقعہ دیکھنا ھی گناہ کبیرہ سمجھ رکھا ھے حلقہ پٹواری کی رپورٹ کے ساتھ موٹا مال ھونا ضروری ھے سب اچھا ھو جاتا ھے تعمیر شدہ کوٹھی کو سفید پلاٹ لکھ کر انتقال کھڑکا دیا جس سے خزانہ سرکار کو فیس کی مد میں بھاری نقصان پہنچایا گیا جب موقف کے لیے موصوف کے موبائل03041275475 نمبر پر کال کی گئی تو انکا نمبر بند تھا پھر اگر وہ کوئی اپنے موقف دینا چاہتے ھوں تو ھمارے اوراق حاضر ہیں عوامی حلقوں نے وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف چیف سیکریٹری پنجاب صوبائی وزیر مال پنجاب صوبائی سیکرٹری محمکہ مال پنجاب سنیئر ممبر بورڈ آف ریونیو پنجاب ممبر ٹیکس بورڈ آف ریونیو پنجاب کمشنر فیصل آباد ڈویژن فیصل آباد سے خزانہ سرکار کو نقصان پہنچانے والے اس افسر کے خلاف اعلیٰ سطحی انکوائری کی اپیل کی ھے