ٹریفک وارڈن کی شہری سے بدتمیزی ، انکوائری کا حکم
جھنگ(فیصل سمور سے) جھنگ فضل عباس سب انسپکٹر ٹریفک وارڈن کی شہری سے بدتمیزی پر ایس پی کا فوری انکوائری کا حکم. ذرائع فضل عباس سب انسپکٹر ٹریفک وارڈن کی شہری سے بدتمیزی پر ایس پی کا فوری انکوائری کا حکم تفصیلات کے مطابق چند روز پہلے فیصل آباد سے آئے ایک شہری کا گوجرہ پھاٹک کے قریب فضل عباس سب انسپکٹر ٹریفک وارڈن نے چالان کیا اور ساتھ ھی اس کے ساتھ شدید قسم کی بدتمیزی بھی کی جس کے بارے فیصل آباد کے شہری نے اس بات کا جھنگ کے ایک رپورٹر سے ذکر کیا تو رپورٹر نے فضل عباس سب انسپکٹر ٹریفک وارڈن کو موقف کے لیے کال کی تو موصوف نے رپورٹر سے بھی بد تمیزی شروع کر دی جس کی تفصیلات مختلف اخبارات میں شائع ھوئی تو ایس پی انوسٹی گیشن جاوید چدھڑ نے اس کا فوری ایکشن لیتے ھوئے ڈی ایس پی لیگل کو انکوائری کا حکم صادر کر دیا ڈی ایس پی ٹریفک کے ذرائع نے بتایا ھے کہ فضل عباس سب انسپکٹر ٹریفک وارڈن کا تبادلہ بھی جھنگ سے احمد پور سیال کر دیا گیا ھے عوامی اور سماجی حلقوں نے ایس پی انوسٹی گیشن جاوید چدھڑ کے اس قدم کو بہت سراہا ھے