علاقائی خبریں

گڑھا موڑ : صحت کی دستک آپ کی دہلیز پر کےفری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

گڑھاموڑ ( محمد رشید بھٹئ)گڑھاموڑ چک نمبر 94 ڈبلیو بی ڈیرہ رنگین خان پر وزیر اعلیٰ پنجاب فیلڈ ہسپتال صحت کی دستک آپ کی دہلیز پر کےفری میڈیکل کیمپ کا انعقاد مریضوں کا فری چیک مفت ادویات فراہم تفصیل کے مطابق گڑھاموڑ میں بھی غریب لوگوں اور عوام الناس کی سہولت کے لیے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا وزیر اعلیٰ پنجاب فیلڈ ہسپتال صحت کی دستک آپ کی دہلیز پر کے سلسلہ میں چک نمبر 94 ڈبلیو بی ڈیرہ رنگین خان پر فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر ڈیپارٹمنٹ اور ڈاکٹر ، لیڈی ڈاکٹر کی ٹیم ڈاکٹر نجمہ پروین ایل ایچ وی تہمینہ شکور ڈسپنسر مختیار حسین طاہر منیر ہیلپر محمد یوسف ڈرائیور محمد ریحان احسان احمد اور کوآرڈینیٹر نیاز احمد نے مریضوں کو فری چیک اپ کرکے فری ادویات فراہم کیں اور مریضوں کو فری ادویات کے ساتھ ساتھ الٹراساؤنڈ ، ای سی جی اور لیبارٹری ٹیسٹ بھی فری کیے گئے ایمرجنسی والے مریضوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کر کے ڈسٹرکٹ ہسپتال وہاڑی ریفر کر دیا گیا اس موقع پر مقامی لوگوں اورممبر ضلعی امن کمیٹی وہاڑی رنگین خان خٹک کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کا صحت کی دستک آپ کی دہلیز پر کا پروگرام خوش آئندہ ہے جس پر وزیر اعلیٰ پنجاب کا شکریہ ادا کرتے ہیں

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button