کرائمز

کرائمز پوائنٹ کی خبروں پر ایکشن ، تجاوزات مافیا کے خلاف گرینڈ آپریشن

شجاع آباد (اظہر تاج قریشی ) شجاع آباد چیف آفیسر میونسپل کمیٹی ملک عامر روؤف کا ریل بازار ، ملتان روڈ ، جلالپور روڈ ، لودھراں روڈ پر تجاوزات مافیا کے خلاف گرینڈ آپریشن پچیس روز میں داخل ، رہڑی بانوں دوکانداروں کا سامان دفتر داخل بھاری جرمانے عائدعوامی حلقوں کا خراج تحسین تفصیلات کے مطابق چیف آفیسر میونسپل کمیٹی ملک عامر روؤف نے جلالپور روڈ ملتان روڈ لودھراں روڈ پر تجاوزات مافیا کے خلاف آپریشن پچیس روز میں داخل ہو گیا دوکانداروں اور رہڑی بانوں کو بھاری جرمانے بھی عائد کئے ملتان روڈ لودھراں روڈ سے تجاوزات قائم کرنے والے دوکانداروں کا سامان دفتر داخل ریل بازار سے رہڑی بانوں سے روڈ خالی کرا لیا چیف آفیسر میونسپل کمیٹی ملک عامر روؤف نے شجاع آباد انصاف پریس کلب کے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ریل بازار ملتان روڈ جلالپور اور لودھراں روڈ پر تجاوزات مافیا کے خلاف آپریشن روزانہ کی بنیاد پر جاری رہے گا چیف آفیسر میونسپل کمیٹی ملک عامر روؤف نے ریل بازار سے ملحقہ مارکیٹوں اور بازاروں کے دوکاندار کو تنبہی کرتے ہوئے کہا تمام دوکاندار اپنا سامان تین فٹ میں رکھ سکتے ہیں خلاف ورزی کرنے والے دوکانداروں کو بھاری جرمانے عائد کیئے جائیں گے اور سامان ضبط کیا جائے گا عوامی حلقوں شہریوں سول سوسائٹی کے لوگوں کی شکایت پر اندرون بازار میں تجاوزات کا گرینڈ آپریشن کی یقین دہانی عوامی حلقوں شہریوں نے چیف آفیسر میونسپل کمیٹی ملک عامر روؤف کے تجاوزات کے خلاف آپریشن کرنے پر چیف آفیسر میونسپل کمیٹی کو سلام پیش کیا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button