بلال عرف بلالی گینگ کے سرغنہ سمیت تین ملزمان گرفتار
سیالکوٹ،:( محمد اکبر وٹو)سیالکوٹ پولیس کا ڈاکوؤں کے خلاف گھیرا تنگ، ڈکیتی اور راہزنی کی وارداتوں میں ملوث بلال عرف بلالی گینگ کے سرغنہ سمیت تین ملزمان گرفتار۔ نقدی 15 لاکھ روپے، قیمتی موبائل فونز، 2موٹر سائیکل اور 3 عدد پسٹل معہ متعدد گولیاں برآمد،ترجمان پولیس کے مطابق ڈی پی او سیالکوٹ رانا عمر فاروق کی خصوصی ہدایات پر ضلع سیالکوٹ کے مختلف علاقوں میں ڈکیتی اور راہزنی کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کے پیش نظر ڈی ایس پی سمبڑیال سرکل کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ سمبڑیال انسپکٹر ارشاد احمد نے پولیس ٹیم کے ہمراہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے بلال عرف بلالی گینگ کے 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا.
ملزمان اسلحہ کے زور پر شہریوں سے نقدی، موبائل فون، موٹر سائیکل وغیرہ چھینتے اور فرار ہو جاتے تھے۔دوران تفتیش ملزمان کے قبضہ سے مال مسروقہ میں نقدی 15 لاکھ روپے ،2 قیمتی موبائل فونز، 2موٹر سائیکل اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ ناجائز 03 عدد پسٹل 30 بور معہ متعدد گولیاں برآمد کی گئیں ہیں۔ گرفتار گینگ کے ملزمان کے نام
1.بلاول عرف بلالی ولد عبد الحفیظ سکنہ جنڈیالہ روڈ شیخوپورہ
2.یاسر ولد محمد بشیر سکنہ محلہ گجراں سمبڑیال
3.خرم ولد ظفر قوم منہاس سکنہ مندرانوالہ
گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہے، جن سے مزید برآمدگی عمل میں لائی جائے گی۔ڈی پی او سیالکوٹ رانا عمر فاروق نے پولیس ٹیم میں شامل تمام افسران و ملازمان کے لیے تعریفی سرٹیفکیٹس اور نقد انعام کا اعلان کیا ہے۔