کرائمز

مختلف وارداتوں میں ڈاکولاکھوں روپے نقد اور موبائل فون لوٹ کر فرار

کامونکے(عبدالجبارانصاری سے)ڈکیتی کی دو مختلف وارداتوں میں ڈاکولاکھوں روپے نقد اور موبائل فون لوٹ کر فرارہوگئے،بتایا گیا ہے کہ نواحی گاؤں ٹھٹھہ گلاب سنگھ کا طاہر موٹر سائیکل پر جارہا تھا کہ نت کالر کے قریب دو مسلح ڈاکو اس سے پانچ ہزارروپے اور موبائل فون چھین کرفرارہو گئے جبکہ دوسری واردات میں صدر الدین کالونی کا خالد اور اسکا دوست کار پر گوجرانوالہ جارہے تھے کہ موڑ ایمن آباد انڈر پاس میں موٹر سائیکل سوار دو مسلح ڈاکو ان سے مجموعی طور پر ایک لاکھ روپے چھین کر فرار ہوگئے،پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button