کرائمز
والدہ سے بد سلوکی، سامان باہر پھینکنے پر بیٹے کے خلاف مقدمہ درج
ڈسکہ(عبد الجبار)والدہ سے بد سلوکی کرنے اور کمرہ کا دروازہ توڑ کر سامان باہر پھینکنے پر بیٹے کے خلاف مقدمہ درج تھانہ موترہ کے علاقہ مرزا گورائیہ کی رہائشی نسرین اختر کے ناخلف بیٹا احسان نے اپنی والدہ کے کمرے کا دروازہ توڑ کر والدہ کا سامان گھر سے با ہر پھینک دیا ،ملزم اکثر والدہ سے گالی گلوچ اور لڑائی جھگڑا کرتا اور کافی دفعہ بد سلوکی بھی کرچکا ہے تھانہ موترہ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔