علاقائی خبریں

خوشاب راولپنڈی کی اہم شاہراہ کی دوبارہ تعمیر کا آغاز

نوشہرہ خوشاب ( ملک اشرف اعوان) خوشاب راولپنڈی کی اہم شاہراہ کی دوبارہ تعمیر کا آغاز: ضلع خوشاب اور چکوال کی عوام کا شاندار استقبالضلع خوشاب کے پہاڑی سلسلے میں واقع ایک اہم شاہراہ، جو تقریباً 30 سال قبل تعمیر کی گئی تھی، طویل عرصے سے خراب حالت میں تھی اور آئے روز حادثات کا سبب بن رہی تھی۔ ممبر قومی اسمبلی نے اس مسئلے کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے، صرف 8 ماہ کی قلیل مدت میں، اس سڑک کو ازسر نو تعمیر کرنے کے منصوبے کا آغاز کیا۔ آج اس منصوبے کی باقاعدہ افتتاحی تقریب منعقد ہوئی، جس میں اہل علاقہ نے پھولوں کی پتیاں نچھاور کرتے ہوئے اور ڈھول کی تھاپ پر رقص کرتے ہوئے ممبر قومی اسمبلی ملک شاکر بشیر اعوان سابق ایم پی اے ملک جاوید اقبال اعوان سابق چیرمین ملک عمران بشیر اعوان چوھدری شجاع الرحمن ٹیپو۔ ملک حق نواز جوئیہ ضلعی صدر مسلم لیگ ن یوتھ ونگ ملک سعد بشیر اعوان کا استقبال کیا۔ اس موقع پر ممبر قومی اسمبلی ملک شاکر بشیر اعوان نے عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ سڑک گزشتہ کئی برسوں سے علاقہ مکینوں کے لیے شرمندگی کا باعث بنی ہوئی تھی۔ انہوں نے یقین دلایا کہ اس منصوبے کی تکمیل کے بعد نہ صرف سفری سہولیات میں بہتری آئے گی بلکہ ضلع خوشاب اور چکوال کی عوام کو بھی آرام دہ سفر میسر ہوگا۔اہل علاقہ نے اس منصوبے کے آغاز پر خوشی کا اظہار کیا اور ممبر قومی اسمبلی ملک شاکر بشیر اعوان کا شکریہ ادا کیا۔ اس سڑک کی بحالی کا منصوبہ علاقے کی ترقی میں ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button