خانقاں ڈوگراں :نامعلوم ڈمپر ایک اور موٹر سائیکل سوار کی جان لے گیا
خانقاہ ڈوگراں(حاجی رمضان کمبوہ سے)نامعلوم ڈمپر ایک اور موٹر سائیکل سوار کی جان لے گیا۔۔۔۔۔۔۔ آئے دن ہونے والے حادثات میں کئی قیمتی جانیں ضائع ہو چکی ضلعی انتظامیہ ڈمپروں کاکوئی بھی حل نکالنے میں مکمل ناکام۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ تفصیلات کے مطابق مین لاہور سرگودھا روڈ پرسالار سیداں سٹاپ کے قریب نامعلوم ڈمپر نے موٹر سائیکل سوار کو ٹکر مار دی جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔ جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت محمد عامر کے نام سے ہوئی ہے جو خانقاہ ڈوگراں زرعی ترقیاتی بنک میں ملازم تھا اور ڈیوٹی سے واپس اپنے گھر فاروق آباد جا رہا تھا۔اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122 کی امدادی ٹیم نے ریسپانس کرتے ہوئے لاش کو پولیس کے حوالے کردیا۔ڈمپروں کی بھر مار نے شہریوں کا سفر کرنا محال کر رکھا ہے ۔حادثات میں کئی قیمتی جانیں ضائع ہو چکی ہیں مگر تاحال اس بے ڈھنگی ٹریفک کو کنٹرول کرنے کے لئے ٹریفک پولیس کی جانب سے کوئی مناسب انتظام نہیں کیا گیا ہے۔شہریوں نے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔