کرائمز

ورلڈ مینٹل ہیلتھ ڈے کے سلسلہ میں آگاہی سیمینار اور واک کا انعقاد

اوکاڑہ(مزمل جوئیہ )ڈپٹی کمشنر کیپٹن ر فرخ عتیق خان کی زیر صدارت ڈی ایچ کیو ہسپتال میں ورلڈ مینٹل ہیلتھ ڈے کے سلسلہ میں آگاہی سیمینار اور واک کا انعقاد کیا گیا، اس موقع پر میو ہسپتال کے ماہر پروفیسر ڈاکٹر علی مدیح ہاشمی کی زیر سرپرستی شعبہ ذہنی امراض کے ماہرین ڈاکٹرز کی ٹیم، ہیلتھ حکام سمیت ہسپتال انتظامیہ اور دیگر عملہ بھی موجود تھا، شعبہ ذہنی امراض کے ماہرین نے "کام کے دوران ذہنی صحت” کے موضوع پر تفصیلی روشنی ڈالی، ڈپٹی کمشنر کیپٹن ر فرخ عتیق خان نے کہا کہ ذہنی امراض میں مبتلا افراد کسی بھی شعبہ میں بہتر طور پر پیشہ وارانہ خدمات سر انجام نہیں دے سکتے، انہوں نے کہا کہ ہمارے معاشرے میں ذہنی بیماریوں کو عیب سمجھا جاتا ہے اس لیے اکثر نفسیاتی مریض اپنی بیماری کو دوسروں سے چھپاتے ہیں اور اپنی بیماری کا علاج بھی نہیں کرواتے جس کے باعث بیماری کی شدت میں اضافہ ہو جاتا ہے اور ایک ذہنی بیماری ان کے پیشہ ورانہ کام کو بری طرح اثر انداز کرتی ہے، ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ متوازن زندگی کے لیے ذہنی صحت بھی انتہائی اہمیت کی حامل ہے، ذہنی امراض کا شکار افراد متعلقہ ماہرین کے علاج کے زریعے کئی پیچیدہ مسائل سے چھٹکارا حاصل کر سکتے ہیں، اس لیے ذہنی مسائل کا شکار افراد کو چاہیے کہ وہ اپنی بیماری کا بروقت علاج کروائیں اور صحت مند زندگی گزاریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button