کرائمز
فاروق آباد؛عامر ریاض روڈ حادثہ میں جاں بحق ،ہر آنکھ اشکبار
فاروق آباد( ملک کامران آزاد سے) فاروق آباد ماسٹر ارشاد اللہ کا بھانجا عامر ریاض جو آج شام ڈیوٹی کے بعد اپنے گھر فاروق آباد واپس آرہا تھا ۔ روڈ ایکسیڈنٹ میں خالق حقیقی سے جا ملا ۔ محمد عامر ریاض قاضی زرعی ترقیاتی بینک گورو نانک پورہ سٹاپ فاروق آباد میں سابقہ ملازم تھا (جو خونی روڈ کی نظر ہوگیا) ۔عامر ریاض قاضی بچپن میں ہی یتیم ہوگیا تھا اور اپنی ضعیف العمر والدہ کا واحد سہارا تھا تین بہنوں کا اکلوتا بھائی تھا۔ عامر ریاض قاضی کی اچانک موت سے ہر آنکھ اشک بار ہے۔