اوکاڑہ : سی سی ڈی مقابلہ.2 خطرناک ڈاکو ہلاک.2 فرار
اوکاڑہ(وحید انصاری )اوکاڑہ میں سی سی ڈی اور ڈکیتوں کے مابین پولیس مقابلہ.2 خطرناک ڈاکو ہلاک.2 فرار ہو گئے. علاقہ بھر کی ناکہ بندی کر لی گئی ہے.پولیس زرائع کے مطابق۔گزشتہ شب 4 ملزمان نے ایک عظیم نامی شہری سے 8 چک موڑ کے قریب سے موٹر سائیکل ،نقدی اور موبائل فون چھینا اور فرار ہو گئے . واردات کی پولیس 15 پکار پر کال ہوئی جس پر سی سی ڈی اوکاڑا نے فوری ملزمان کا تعاقب کیا اور چک نمبر 12/1L اجیت سر کے قریب ملزمان کو گھیرے میں لے لیا جہاں ڈاکوؤں نے پولیس کی طرف سے گھیراؤ دیکھتےہوے اندھا دھند فائرنگ شروع کردی پولیس اور ڈکیتوں کے درمیان فائرنگ کا شدید تبادلہ ہوا کراس فائرنگ میں دو خطرناک ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ کی زد میں آکر مارے گئے .مرنے والے ڈاکوؤں کی شناخت ذیشان عرف شانی ولد عبدالغفور قوم سلوترا سکنہ دولت شاہ نور شاہ اور کاشف عرف کاشی ول خالد محمود قوم مسلم شیخ سکنہ چپلی پور دیپال پور ہوئی جن کی نعشیں ہسپتال منتقل کردی گئیں ہیں.پولیس مزید تفشیش کررہی ہے#