کرائمز
سولر پینل سے گھر میں آگ لگ گئی
ملتان/(کرائم رپورٹر)تفصیلات کے مطابق حسین آگاہی بازار کے ایک گھر میں سولر پینل میں شارٹ سرکٹ ہونے سے آگ لگ گئی جس نے تیزی سے پھیلنا شروع کردیا۔ اندر کمرے میں موجود سردیوں کے سامان کمبل وغیرہ کی وجہ سے آگ تیزی سے پھیلی ریسکیو نے اطلاع ملنے پر دو فائر وہیکلز کی مدد سے آپریشن شروع کیا اور 30 منٹ کے اندر آگ پر قابو پالیا ریسکیو رپورٹ کے مطابق گھر کے تمام افراد آگ سے محفوظ رہے.