کرائمز

انسدادِ جعلی ڈاکٹروں کی مہم بھرپور انداز میں جاری

شجاع آباد (مظہرتاج قریشی) شجاع آباد میں انسدادِ جعلی ڈاکٹروں کی مہم (Anti-Quackery Campaign) بھرپور انداز میں جاری ہے ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر شجاع آباد ڈاکٹر آصف راؤ کی سربراہی میں متعدد غیر قانونی اتائی کلینکس کو سیل کیا گیا اور ان کے خلاف چالان ہیلتھ کیئر کمیشن کو بھجوا دیے گئی کو ٹلی نجا بت چک نمبر 13 میں سیل کیے گئے اتائیوں کے نام درج ذیل ہیں محمد جاوید ولد بشیرشعیب ولدشامیر
نسرین رمضان اظھرکلینک جبکہ راجہ رام سے جس اتائی کے خلاف کارروائی کی گئی احد حسن ولد عا شق ڈاکٹر آصف راؤ نے واضح کیا کہ شجاع آباد میں اتائیوں کو عوام کی صحت کے ساتھ کھیلنے کی اجازت نہیں دی جائے گی انہوں نے سختی سے وارننگ دی کہ غیر قانونی طریقہ علاج کرنے والوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی جاری رہے گی مزید برآں، ڈاکٹر آصف راؤ نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اپنے علاج کے لیے صرف مستند اور رجسٹرڈ میڈیکل پروفیشنلز سے رجوع کریں تاکہ اپنی اور اپنے خاندان کی صحت کو محفوظ بنا سکیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button