کرائمز

آئس،چرس،افیون،ہئروئن اور شراب سرعام فروخت ہونے لگی

شجاع آباد(اظہرتاج قریشی) تفصیلات کے مطابق شجاع آباد سرکل کے تینوں تھانوں کی حدود میں منشیات کا دھندہ عروج پر پہنچ گیا چرس افیون آئس شراب ہیئروئن سرکل کے تینوں کی حدود میں گلی محلوں میں گولی ٹافیوں کی طرح فروخت ہونے لگی جبکہ سرکل کے تینوں تھانوں کی پولیس خاموش تماشائی کا کردار ادا کرنے میں مصروف جو پولیس کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے شہریوں عوامی وسماجی حلقوں کا کہنا ہے سرکل کے تینوں تھانوں کی حدود میں پولیس منشیات فروشی کو روکنے مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے جس کی وجہ سے گلی محلوں چوک چوراہوں پر منشیات گولی ٹافیوں کی طرح فروخت ہونے لگی ہے منشیات فروشی کی بھینٹ چڑھ کر کئی کئی خاندانوں کے چراغ بجھ چکے ہیں مگر پولیس منشیات فروشوں کو لگام ڈالنے میں ناکام ہوچکی ہے گلی محلوں میں آتے جاتے لوگوں طلباء وطالبات خواتین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے کئی بار الیکٹرانک اینڈ پرنٹ میڈیا کے توسط سے اعلی افسران کی اس جانب توجہ بھی دلوائی گئی مگر کوئی کاروائی عمل میں نہیں لائی گئی شہریوں عوامی وسماجی حلقوں سول سوسائٹی کے نمائندوں نے آر پی او سی پی او ملتان ڈی ایس پی سرکل مہر وسیم احمد سے سرکل کے تینوں تھانوں کی حدود میں منشیات فروشوں کے خلاف گرینڈ آپریشن کرنے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ نوجوان نسل کا مستقبل تباہ وبرباد ہونے سے بچایا جاسکے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button