گوجر خان میں فری آئی کیمپ کا انعقاد 56 مریضوں کا فری آپریشن
گوجر خان ( ضیا رشید )گوجر خان ویلفئیر فاونڈیشن یوکے کے تعاون سے فری آئی کیمپ (سفید موتئے کا )لگایا گیا ۔کیمپ گوجر خان ویلفئیر فاونڈیشن UK کے فری گائینی ہسپتال میں لگایا گیا ۔کیمپ میں ماہر ڈاکٹروں کی آئی ہوئی ٹیم نے 468 مریضوں کا فری چیک اپ کیا ۔اور 56 مریضوں کا فری آپریشن ہوا اور فری لینز ڈالے گئے 319 مریضوں کو فری عینکیں دی گئیں کیمپ مین روشنی ویلفئیر فاونڈیشن کی خواتین رضاکاروں نے اپنے فرائیض انجام دئیے ۔کیمپ صبح 8 بجے سے 1 بجے تک لگا رہا۔ممبران پوٹھوہار پریس کلب جنرل سیکرتری راجہ عمر لطیف سینئیر نائیب صدر ملک راشد نائب صدر نصیر بھٹی انفارمیشن سیکرٹری چوہدری کاشف ۔قمر شہزاد راجہ کمال ۔شعیب اور سول سوسائیٹی کے مختلف مرد و خواتین نے فری آئی کیمپ کا دورہ کیا۔اور مریضوں سے چیک اپ کے بارے میں دریافت کیا ۔ جنرل سیکرٹری راجہ عمر لطیف و ممبران پوٹھوہار پریس کلب نے گوجر خان ویلفئیر فاونڈیشن کی طرف سے فری گائینی ہسپتال اور سالانہ فری آئی کیمپ گوجرخان کی غریب عوام کی بہت بڑی خدمت قرار دیا اور کہا کہ اس نفسا نفسی کے دور میں انسانیت کی خدمت ایک بہت بڑا جہاد ہے ۔ہم اہلیان گوجر خان دیار غیر میں بیٹھے ان پاکستانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں جو گوجر خان کی غریب عوام کے بارے میں اتنا کام کرتے ہیں۔