اہلحدیث سٹوڈنٹس فیڈریشن فاروق آباد جامعہ رحمانیہ میں اہم اجلاس
فاروق آباد (ملک کامران آزاد سے) فاروق آباد حافظ فہد اللہ السدیس صدر ،سیٹھ سفیان یوسف اہلحدیث سٹوڈنٹس فیڈریشن کے جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ۔دفتر اہلحدیث سٹوڈنٹس فیڈریشن فاروق آباد جامعہ رحمانیہ میں اہم اجلاس منعقدہ ہوا جس میں مرکزی جمعیت اہلحدیث فاروق آباد اور اہلحدیث سٹوڈنٹس فیڈریشن فاروق آباد کے قائدین و کارکنان کے علاؤہ انجنئیر وسیم عباس سلفی صدر اہلحدیث سٹوڈنٹس فیڈریشن پاکستان نے خصوصی طور پر شرکت کی اس موقع پر جامعہ دارالعلوم رحمانیہ کے سبزہ زار میں پودا لگاکر شجر کاری مہم کا آغاز کیا گیا۔ حافظ فہد اللہ السدیس کو صدر سیٹھ سفیان یوسف کو جنرل سیکرٹری اور بلال محمود سعیدی کو ناظم دفتر اہلحدیث سٹوڈنٹس فیڈریشن فاروق آباد منتخب کیا گیا صدر پاکستان انجینئر وسیم عباس سلفی نے باقاعدہ طور پر تینوں کا نوٹیفکیشن جاری کیا نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے مبارک باد پیش کی۔ تقریب میں ملک سردار محمد امیر مرکزیہ ،صاحبزادہ قاری شاہد محمود سعیدی ،حکیم سلیمان اثری،پروفیسر ناصر محمود سعیدی،حاجی یوسف رحمانی،قاری عمران سلفی، مولانا حنیف گوہڑوی ،قاری طلحہ رفیق،حافظ ذوہیب احسن سر پرست اہلحدیث سٹوڈنٹس فیڈریشن فاروق آباد،ڈاکٹر امین صدر تعلیم الاسلام محمدیہ ، تقریب کے اختتام صاحبزادہ شاہد محمود سعیدی کی طرف سے معزز مہمانوں کے اعزاز میں ظہرانہ پیش کیا گیا ۔